شادی کی 20 ویں سالگرہ ،شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کیساتھ تصویر جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )شاہد آفریدی نے شادی کی 20 ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ نادیہ آفریدی کے ہمراہ یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ آج ہماری شادی کو 20 سال ہو گئے ۔الحمداللہ، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے نہایت خیال رکھنے والی ،

سمجھنے والی جیون ساتھی ملی جو کہ ایک شاندار ماں بھی ہے ، حالانکہ میں شادی کی سالگرہ بھول گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے پھر بھی معاف کر دیا جو کہ ایک بہت ساری خوبیوں میں سے ایک ہے ۔ شاہد آفریدی نے جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی اہلیہ انہیں خوبصورت گلابوں کا گلدستہ پیش کر رہی ہیں اور پیچھے لال رنگ کے غباروں سے نہایت خوبصورت سجاوٹ کی گئی ہے جبکہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کیک کا ٹ کر اپنی شادی کے بیس سال مکمل ہونے پر خوشی منا رہے ہیں ۔شاہد آفریدی اور نادیہ آفریدی کی چاربیٹیاں ہیں جن کے نام اجوہ ، انشا، آسمارا اور اقصیٰ آفریدی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close