زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان کتنے میچز کھیلے جائیں گے ؟ جانئے

اسلام آباد (پی این آئی)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان کتنے میچز کھیلے جائیں گے ؟ جانئے، پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم

راولپنڈی میں ہوٹل میں قیام کرے گی جہاں ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ نتائج منفی آنے پر اسکواڈ 7 روز آئسولیشن میں گزارے گا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر، دوسرا یکم نومبر اور تیسرا میچ تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی7 نومبر، دوسرا 8 اور تیسرا 10 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد یہ پہلی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close