اب ہوگی چوکوں چھکوں کی بارش، قومی ٹیم میں شعیب ملک کو ہٹا کر جارح مزاج بلے باز کو شامل کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) زمبابوے سے ٹی 20 سیریز کے سکواڈ میں شعیب ملک کی شمولیت کا امکان معدوم ہو گیا، ان کی جگہ خوشدل شاہ کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔زمبابوے سے سیریز کے سکواڈ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی شمولیت کا امکان کم ہے، وہ انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز کے واحد میچ میں 14 رنز بنا سکے

تھے،،حالیہ ٹورنامنٹ کے 10 میچز میں انھوں نے اب تک 177 رنز سکور کیے ہیں۔سلیکٹرز خوشدل شاہ کو سیریز کے تینوں میچز کھیلانا چاہتے ہیں۔ گذشتہ برس آسٹریلیا سے واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کرکٹر دورہ انگلینڈ میں کسی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، محمد حفیظ کو اچھی فارم کی وجہ سے ڈراپ کرنے کا امکان کم ہے، البتہ وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ سے پی سی بی حکام ان سے خوش نہیں، اگر اوپر سے کوئی ہدایت آئی تو مصباح سینئر بیٹسمین کو ’’ریسٹ‘‘ کرانے پر مجبور ہونگے، ٹی 20 کپ میں چیف سلیکٹر نے رضوان کی کارکردگی پر خاص نظر رکھی اور ان کا بیٹنگ آرڈر بھی اوپر کرایا۔ذرائع کے مطابق وہ زمبابوے کیخلاف ان ہی کو آزمانا چاہتے ہیں، انگلینڈ میں آخری میچ میں سرفراز کو موقع ملا تھا، وہ حالیہ ڈومیسٹک ایونٹ میں اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی آرام کا موقع دیا جا سکتا ہے،قومی ٹی 20 کپ کے نمایاں پرفارمر عبداللہ شفیق کو پہلی بار قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے ، انھوں نے اب تک جاری ایونٹ میں 358 رنز بنائے ہیں۔کوچ مصباح الحق صوبائی ٹیموں کے معاملات میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں، کوچز اور ساتھی سلیکٹرز سے کہہ کر انھوں نے بعض ٹیموں میں کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دلایا، چند کے بیٹنگ آرڈر بھی تبدیل کرائے، وہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ چکے مگر زمبابوے سے ہوم سیریز اور دورئہ نیوزی لینڈ کے سکواڈز آخری بار منتخب کریںگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close