شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا امکان

لاہور (پی این آئی ) انگلش کرکٹ ٹیم جنوری2021ء میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ ایک برطانوی اخبار نے انگلش کرکٹ ٹیم جنوری 2021ء میں پاکستان کے دورہ کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بورڈز میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،انگلش ٹیم کا یہ 15 سال بعد پہلا دورہ

پاکستان ہوگا، انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 2005ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔یاد رہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی ٹیم رواں برس انگلینڈ گئی تھی اور انگلش بورڈ جوابی دورے سے یہ احسان چکانا چاہتا ہے ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021ء کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے، اس حوالے سے پی سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دورہ پاکستان سے پہلے سکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close