معروف ریسلر جان سینا نے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی

نیویارک( پی این آئی )معروف ریسلر جان سینا نے ایرانی لڑکی سے شادی کر لی، ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت کو خاموشی سے جیون ساتھی بنا لیا، تاحال شادی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مشہور ترین امریکی ریسلر

جان سینا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا نے ایران سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی ہے۔شی شریعت نامی لڑکی اور جان سینا 2019 سے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں، جب کہ اب انہوں نے باقاعدہ شادی بھی کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی، اس حوالے سے جان سینا کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ توقع ہے کہ جان سینا آئندہ چند روز کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کر دیں گے۔جبکہ ریسلر کی اہلیہ شی شریعت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایرانی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت کینیڈا میں گزارا ہے۔ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جان سینا کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ یہ جان سینا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ساتھی خاتون ریسلر سے شادی کی تھی، جو کئی برس کے ساتھ کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close