معروف بیٹسمین شعیب ملک کا بڑا اعزاز، ٹی ٹونٹی میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

لاہور(پی این آئی)معروف بیٹسمین شعیب ملک کا بڑا اعزاز، ٹی ٹونٹی میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے،پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کر لیے۔ پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ شعیب ملک نے یہ اعزاز راولپنڈی میں کھیلے

جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں شعیب ملک نے 44 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز ضرور کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیاب کرانے میں ناکام رہے۔ شعیب ملک نے بلوچستان کے خلاف میچ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ فارمیٹ کے دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close