2 دن کوما میں رہنے کے بعد 29 سالہ معروف افغان کرکٹرکا’کار حادثے ‘میں انتقال ہو گیا

لاہور(پی این آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی 29 سالہ نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلے گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے بتایا کہ ’نجیب تراکئی گزشتہ 22 گھنٹوں سے کوما میں ہیں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نجیب تراکئی کی کار کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیا، انہیں زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نجیب دو دن کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔ افغان کرکٹ ٹیم نے کھلاڑی کی موت کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھی کی۔انہوں نے نجیب تراکئی کی موت پرگہرے غم کا اظہار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 29 سالہ کھلاڑی کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close