پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 2020ء میں کونسا اعزاز اپنے نام کر لیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 2020ء میں کونسا اعزاز اپنے نام کر لیا؟پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 2020ء میں سب سے زیادہ ٹی 20 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔نیشنل ٹی 20 کپ کے میچ میں سندھ کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹیں لی تو ان کی رواں سال کے

دوران وکٹوں کی تعداد 36 ہوگئی۔پاکستانی فاسٹ بولر نے 25 میچوں کے دوران 36 وکٹیں اپنے نام کیں اور انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔راشد خان نے 28 میچز میں 33 وکٹیں لے رکھی ہیں، وہ اب دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے شاداب خان اور حارث رؤف نے رواں سال کے دوران 31،31 وکٹیں حاصل کیں اور مشترکہ طور پر تیسرے نمبر ہیں۔ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے والوں میں شاہین شاہ آفریدی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔فاسٹ بولر نے مختصر دوانیے (ٹی 20) کرکٹ میں آج چوتھی مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹ اپنے نام کی ہیں۔پہلی پوزیشن پر براجمان شکیب الحسن اور ڈیوڈ ویسا بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ایک اننگ کے دوران 4، 4 بار 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close