2011ء کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار کون ہے ؟شاہد آفریدی نے نیاپنڈورا باکس کھول دیا

کراچی(پی این آئی)2011ء کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار کون ہے ؟شاہد آفریدی نے نیاپنڈورا باکس کھول دیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ 2011ء کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

بھارت کو شکست دینے کا اچھا موقع تھا جو مصباح الحق کی سلو بیٹنگ کے باعث ضائع ہوگیا۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے کبھی بھارت کو شکست نہیں دی ہے، سابق کپتان نے گڑا مردہ اکھاڑتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت کا ایک اچھا موقع مس کرگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق نے میچ میں سیٹ ہونے کے لیے بہت وقت لیا، اُس وقت صورتحال ایسی تھی کہ تیزی سے اسکور کیا جاتا۔پاکستان 2011ء کے ورلڈ سیمی فائنل میں 261 رنز کے تعاقب میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا۔ یوں گرین شرٹس کو صرف 29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میچ میں مصباح الحق نے 76 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تجربہ کار یونس خان نے 32 گیندوں پر صرف 13رنز بنائے تھے اور کپتان شاہد آفریدی 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close