تاریخ میں پہلی بار عرب فٹ بال کلب کا اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ طے پا گیا، کون سے کلب کا معاہدہ ہوا؟ جانیئے اس رپورٹ میں

دبئی (این این آئی)دبئی کے النصر فٹ بال کلب نے پہلی بار ایک اسرائیلی فٹ بالر سے 2 سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ النصرفٹ بال کلب کسی بھی اسرائیلی فٹ بالر سے معاہدہ کرنے والا عرب دنیا کا پہلا فٹ بال کلب ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق27 سالہ اسرائیلی عرب ضیا محمد سبع اس سے قبل ایک چینی کلب سے

وابستہ تھے اورچینی کلب سے النصر میں تبادلے پر 29 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں تعلقات قائم ہوئے ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطح پر روابط میں اضافہ ہورہا ہے۔النصرکلب نے ضیا ء محمد سبع کی ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ دبئی کے المختوم اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے ہیں۔۔۔۔

close