بڑے کرکٹر پر بڑا جرمانہ، کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی

نئی دہلی (پی این آئی)بڑے کرکٹر پر بڑا جرمانہ، کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کیخلاف شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ٹیم نے

مقررہ وقت میں 20 اوورز پورے نہیں کیے، جمعرات کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف کوہلی نے چھ باؤلرز کا استعمال کیا تھا ۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگیا ہے۔انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز متحدہ عرب امارات کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔53 میچز پر مشتمل لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی منی لانڈرنگ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر بھی ملوث ہیں۔فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونے اور ہیروں کے بھی منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کا استعمال ہوا ہے، بھارتی بینکوں نے 3 ہزار 201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1 اعشاریہ 53 بلین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بینکوں کی ڈومیسٹک برانچز نے فنڈ وصول کیے یا آگے بھجوائے۔فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی بینکوں کی بیرونِ ملک برانچز کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سابق بھارتی کپتان اور ماضی کے عظیم اوپننگ بیٹسمین سنیل گواسکر نے ایک روز قبل آئی پی ایل کے تحت رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگ الیون پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران کمنٹری کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کو ان کی اہلیہ انوشکا شرما سے جوڑا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close