زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق، میچ خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے، مہمان ٹیم اسلام آباد میں قرنطینہ مکمل کرے گی، سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے وینیوز اور شیڈول کی تصدیق کر دی، مہمان ٹیم اسلام آباد میں قرنطینہ مکمل کرے گی، سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ

تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا، ملتان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے دیگر دو میچز یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے،اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی میں 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا ہے، اس سیریز کی تصدیق سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ پاکستان نیبہت کامیاب انداز سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زمبابوے کو دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے اپنا 32 رکنی اسکواڈ ہمراہ لانے کی درخواست کی گئی ہے جو اس دوران اپنے وارم اپ میچز بھی آپس میں کھیلیں گے۔کووڈ19 پروٹوکولز کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنا پہلا کووڈ19 ٹیسٹ ہرارے سے کروانے کے 48 گھنٹے بعد پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی، اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ اسلام آباد آمد پر لیا جائے گا جن کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا اسلام آباد میں لیا گیا ٹیسٹ منفی آئے گا انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس دوران اگر کسی فرد کے کووڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو اسے5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے اور اس دوران اس کے مسلسل 2 کووڈ19 ٹیسٹ منفی آنے لازمی ہوں گے۔زمبابوے کے خلاف سیریز بند دروازوں میں کھیلی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close