کونسی انٹرنیشنل ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی؟ شائقین کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے تصدیق کی کہ اگلے ماہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔خبر رساں ادارے اے ایف کی کے مطابق سیریز ’بائیو سکیور‘ ہوگی تاکہ کورونا پھیلنے کا خطرہ نہ رہے۔انگلینڈ دنیا کا پہلا ملک ہے جس

نے کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کا انعقاد کیا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز، پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی کی۔سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے جاتے رہے اور انہیں ہوٹل اور سٹیڈیم کے مخصوص حصے سے باہر جانے نہیں دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی کورونا وائرس کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے انگلینڈ سے بات چیت ہوئی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب 20 اکتوبر کو زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان آمد ہوگی تب تک ہمیں ’بائیو سکیور‘ انتظامات پر خاصا تجربہ حاصل ہوا ہوگا۔زمبابوے کی ٹیم 32 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں نہ صرف دونوں مارمیٹ کے کھلاڑی ہوں گے بلکہ وارم اپ میچز کے پلیئرز بھی شامل ہوں گے۔10 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم 30 اکتوبر کو پہلا ون ڈے میچ ملتان میں کھیلے گی۔ تمام میچز تماشائیوں کے بغیر خالی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔دوسرے دو ایک روزہ میچز بھی ملتان میں ایک اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے۔تینوں ٹی20 میچز راولپنڈی میں سات، آٹھ اور 10 کو کھیلے جائیں گے۔خیال رہے پاکستان میں حالیہ مہینوں میں کوڈ19 کے کیسز میں بہت زیادہ کمی آئی ہے اور تمام پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close