بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والےبلے باز بن گئے،کونسے نمبر پر ؟

اسلام آباد(پی این آئی)بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والےبلے باز بن گئے،کونسے نمبر پر ؟ی ٹوئنٹی طرز کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی میں

تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔بابر اعظم نے گلیمورگن کے خلاف میچ میں 64 گیندوں پر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور ناقابل شکست 114 رنز بنائے۔ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انہوں نے نہ صرف سمرسیٹ کو گلیمورگن کے خلاف فتح دلائی بلکہ اس طرز کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 145 میچوں میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close