حکومت جس طرح عوامی پریشانیوں سے نظریں چرارہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ؟؟؟؟؟؟؟ سابق کپتان کا سیاست میں آنے کا ارادہ

لاہور (پی این آئی)معروف کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست دان اور حکومت جس طرح عوام کی پریشانیوں سے نظریں چرا رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے مجھے خود سیاست میں آنا پڑے گا۔ 63 سالہ جاوید میانداد سے پوچھا گیا کہ آپ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں

تو آپ خود سیاست میں کیوں نہیں آجاتے تو جاوید میانداد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کچھ پتا نہیں کہ میں کب سیاست میں آجاؤں؟ میں ایسا کربھی سکتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے باقی ممالک عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایسا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ میں جوا صرف اسی صورت ختم ہوسکتا ہے جب ہمارے کھلاڑیوں میں خدا کا خوف ہو۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close