فیصلہ کن ون ڈے،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا

مانچسٹر (پی این آئی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ(آج)بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا آخری اور فائنل مقابلہ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں

سجے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔کینگروز نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 19 رنز سے شکست دی جس کا حساب میزبان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ چکتا کر دیا تھا اور مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔سینیٹ میں زیادتی کے مجرموں کی سرعام پھانسی پرپارلیمانی جما عتیں تقسیم ، حکومت نے حمایت کردی واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جا رہے ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close