پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کب ہو گی؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کرانے کی تجویز ہے اسی لئے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ نہیں رکھے گئے ہیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ملتان اور پنڈی میں بایو سیکیور ماحول میں قومی ٹی 20 کھیلا جائے گا اسی لیے

یہیں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے میچز رکھے گئے ہیں۔سی ای او پی سی بی وسیم خان کے مطابق پی سی بی بایو سیکیور ماحول بنانے کے لیے انگلینڈ کے ماہرین کی مدد لے رہا ہے۔ پاکستان شاہین کی ٹیم بھی قومی ٹیم کے ہمراہ نومبر میں نیوزی لینڈ جارہی ہے ۔ بنگلہ دیش سے فی الحال دوسرا ٹیسٹ شیڈول کرنے کی بات نہیں ہورہی ہے۔جنوبی افریقاکے خلاف اکتوبر کی ملتوی شدہ سیریز پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقا میں ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close