شاہد آفریدی مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

کولمبو (پی این آئی ) مایہ ناز آل راؤنڈ بوم بوم آفریدی لنکا پریمیئر لیگ کے مہگنے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ کے لیے 150 غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جس میں پاکستان کے 24 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی بھی

شامل ہیں، مہنگے ترین پلیئرز میں فاف ڈوپلیسی اور کرس گیل 60،60 ہزار ڈالرز بیس پرائز کیٹیگری میں ہیں۔شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز سیلری بریکٹ میں شامل ہیں جب کہ محمد عامر، محمد حفیظ اور وہاب ریاض 40 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ 23 میچوں کی لیگ رنگیری ڈمبلو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، پالیلکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور سوریہ ویوہ مہندا راجاپکسی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے 3 بین الاقوامی مقامات پر کھیلی جائے گی۔کولمبو ، کینڈی ، گالے ، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5 ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی۔سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور سابق کپتان سرفراز احمد سری لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔واضح رہے کہ ایس ایل سی نے دبئی میں مقیم ایک کمپنی آئی پی جی کو پانچ سالوں کے لئے فرنچائز ملکیت کے حقوق ، میڈیا براڈکاسٹنگ کے حقوق اور زمینی کفالت کے حقوق دیئے ہیں جو 11 ملین (ایک کروڑ دس لاکھ) کی لاگت سے فروخت کی گئیں۔ایس ایل سی کو ابتدائی دو سالوں میں سالانہ 1.9 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ اگلے تین سالوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، ایس ایل سی کو گراؤنڈز اور امپائروں کے انتظام کی دیکھ بھال کرنی ہوگی جبکہ دیگر تمام سرگرمیاں کمپنی کے ذریعہ سنبھال لیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close