پاکستان کرکٹ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی لیکن مجھے یہاں وہ محبت نہیں ملی، کبھی میری اردو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کبھی میری تنخواہ کو ایشو بنایا گیا، وسیم خان کا شکوہ

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی لیکن مجھے یہاں وہ محبت نہیں ملی، کبھی میری اردو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کبھی میری تنخواہ کو ایشو بنایا گیا، وسیم خان کا شکوہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی محبت میں یہاں آیا لیکن جواب میں وہ

محبت نہ مل سکی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی لیکن جواب میں مجھے یہاں وہ محبت نہ مل سکی۔وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ کو تبدیل کرنے آیا ہوں لیکن یہاں میں مجھ پر ذاتی حملے کیے گئے، کبھی میری اردو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کبھی میری تنخواہ کو ایشو بنایا گیا۔کوئٹہ میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسی خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں میری تقرری کی منظوری دی جانی تھی لیکن اجلاس میں شور شرابہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے میری تقرری کی منظوری نہ ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close