تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو جھٹکا لگ گیا

دبئی (پی این آئی ) آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے برطانوی بلے باز ڈیوڈ مالان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم 22 ماہ کے بعد نمبر 1 پوزیشن سے محروم

ہوگئے ہیں۔ وہ اکتوبر 2018ء میں ٹی ٹونٹی بیٹنگ کی درجہ بندی میں سرفہرست ہوئے تھے ۔مالان سیریز کے آغاز سے قبل درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر تھے۔ انہوں نے 129 رنز بنائے اور سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے بازوں میں سرفہرست رہے۔باؤلرز کی درجہ بندی میں برطانوی لیگ سپنر عادل رشید 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلین لیگ سپنر ایڈم زامپا کی 5ویں پوزیشن پر تنزلی ہوئی ہے۔ پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بھی ایک،ایک درجے تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں درجے پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close