یوم دفاع پر کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کہاں پہنچ گئے؟ روایات زندہ کر دی گئیں

وانا (قسمت اللہ وزیر ) کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کا یوم دفاع کے موقع پر جنوبی وزیرستان وانا کا دورہ، قبائلی عمائدین کا پرتپاک استقبال، قبائلی جرگہ، کیڈٹ کالج وانا،شیخ فاطمہ ہسپتال شولام، ایگری پارک واناکے دورے کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس وانا میں کرکٹ میچ بھی دیکھی۔ وزیر قبائل کے چیف ملک بسم اللہ خان یارگل

خیل وزیر نے شاہد آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہوئے قبائلی روایتی پگڑی پہنائی۔ اس موقع پر سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سکاؤٹس کیمپ وانا میں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن، تعلیم ،صحت، پینے کے صاف پانی،غربت وافلاس اور سپورٹس کے شعبہ میں کام کررہی ہے، اس سلسلے میں وانا کے وزٹ پر ہوں،تاکہ یہاں آکر وزہرستانیوں کے مسائل جان سکوں، انہوں نے پاک فوج، ایف سی، پولیس، لیویز اور قبائل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، کہ وطن عزیز پاکستان کیلئے ان لوگوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں، جن پر ہمیں بجا طورپر فخر ہے، یوم دفاع کے حوالے سے وانا سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے والا یوم دفاع ویوم شہداء پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا اس موقع پر کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد وسیم الطاف ،ڈی سی خالداقبال، اے ڈی ای فہیداللہ، اے سی وانا امیرنواز اور ضلعی سپورٹس آفیسر تاج وزیر کے علاوہ قبائلی عمائدین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شمس کرکٹ کلب نے 173رنز بنا کر فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی اوروانایوتھ کرکٹ کلب کو 13رنزسے شکشت دیکر 160رنزپرآؤٹ کردیا۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کوشش کرونگا، کہ وزیرستانی کھلاڑیوں کی اچھی تربیت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک تربیتی اکیڈمی کی منظوری لیکرآؤ، انہوں نے کہا، کہ وزیرستان میں اچھے پلئیرز کو چن کر میں خود ان کو کراچی لے جاکروہاں اکیڈمی سے اچھی تربیت دلاؤنگا، تاکہ کھیل کے میدان میں ان کی اچھی تربیت ہو،اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں، انہوں نے کہا،کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ہرسال وانا کے10 نادار، غریب اور یتیم طلباء کے تعلیم کی ذمہ داری اپنے سرلے گی، اور ہرسال یہ تعداد بڑھائی جائے گی، آخر میں انہوں نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم کی، اور ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ گروپ فوٹو سیشن کیااسکے علاوہ محکمہ سپورٹس جنوبی وزیرستان نے وینرٹیم شمس کرکٹ کلب کو ایک لاکھ جبکہ رنرٹیم یوتھ کرکٹ کلب وانا کو 50 ہزار روپے نقد انعامات سے بھی نواز کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں