جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ تنائی کے مقام پر فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل اختتام پذیر

وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ تنائی کے مقام پر فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل اختتام پذیر ہوا فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حق نواز وزیر تھے فائنل میچ جان من سپین بمقابلہ کاک 11 سپین کے درمیان ہوا اف ٹائم تک میچ برابر تھا اف ٹائم کے 10 منٹ پہلے شاہ زیب

کے خوبصورت پاس پر طارق نے ہیڈ پر پہلا گول کیا اور  اسی طرح طارق نے 3 گول کئے جان من ٹیم نے 0۔3 سے ٹرافی اپنے نام کر لیا آخر میں مہمان خصوصی حقنواز خان وزیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اور اہلیان  تنائی و سپین کے عوام خاص کر کمیٹی کے صدر عرفان کا شکریہ ادا کیا۔ حقنواز خان وزیر نے کھیلوں کی افادیت پر خوب روشنی ڈالی اس موقع پر معزز مہمان نے جوانوں پر زور دیا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی تاکہ قوم وملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ اس کا مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان کو پرآمن بنانے کیلیے سیاسی گرمیوں کیساتھ ساتھ ٹورنامنٹ جیسے  سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ اور آخر میں ٹورنامنٹ کی کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو  5000 ہزار نقدی کا انعام بھی دیا گیا۔  ٹرافی وصول کرنے کے بعد 100 گاڑیوں کی ریلی میں جان من کلب نے خوب جشن منایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close