ٹیم جیتنا چاہتی ہے تو کس کھلاڑی کو شامل کرنا ہو گا؟ شاہد آفریدی نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کو ٹی 20 میچزکا تجربہ ہے انہیں تیسرے میچ میں ضرور کھیلانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی

ٹیم کی شکست پربہت دکھ ہوا، سکور اچھا ہونے کے باوجود باولنگ سائیڈ ہدف بچانے میں ناکام رہی۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close