سپین(پی این آئی)مشہور و معروف فٹ بال سٹارمیسی نے سپین کے مشہور کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی دو دہایوں بعد سپین کے مشہور کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میسی نے یہ فیصلہ چیمپئینز لیگ کے ایک میچ میں جرمن کلب بائرن میونخ کے ہاتھوں ایک بڑی
شکست کے بعد کیا۔ لیونل میسی اپنی نوجوانی سے ہی بارسلونا کے لئے کھیل رہے ہیں اور وہ بارسلونا کے لئے سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 33 سال ہے اور وہ بارسلونا کلب کے ٹاپ سکورر ہیں۔ ارجنٹائن کے علاقے روزاریو سے تعلق رکھنے والے میسی جب 13 برس کی عمر میں بارسلونا اکیڈمی میں داخل ہوئے تو اس وقت وہ ہارمون ڈیفیشنسی کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس کے علاج کے لئے کلب نے ایک ہزار ڈالر ماہانہ دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ گھر سے دوری اور اداسی کے باوجود میسی نے 2004 میں محض 17 برس کی عمر میں کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلا اور اس سیزن میں کلب کی جانب سے کم عمر ترین گول سکورر بن گئے۔ 2008 میں میسی نے اپنے بہترین کھیل کے ذریعے ارجنٹائن کو بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں مدد کی۔ ٹیم نے اپنے تمام چھ کے چھ میچ جیتے اور اس کے خلاف صرف دو گول ہی ہو سکے۔ اگرچہ میسی نے ارجنٹائن کی طرف سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ گول سکور کئے مگر وہ اولمپک گول میڈل حاصل کرنا اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی ان کی فٹ بال کے ایک مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ مسابقت شروع ہو گئی تھی اور 2009 میں وہ سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 2011-12 کے سیزن میں انہوں نے تمام مقابلوں میں کل 73 گول سکور کئے اور تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔ بائر لیورکیوسن کلب کے خلاف ایک میچ میں انہوں نے پانچ گول کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کر ڈالا تھا۔ 2012 میں محض 24 برس کی عمر میں انہوں نے 232 گولوں کا 57 برس پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا اور سب سے زیادہ گول سکورر بن گئے۔ وی اواے کے مطابق اپنے کیریئر میں انہوں نے سینکڑوں گول سکور کئے جن میں ریکارڈ 36 ہیٹ ٹرکس شامل ہیں۔جون میں انہوں نے اٹلیکو میڈرڈ کلب کے خلاف ایک میچ میں اپنا 700 واں گول سکور کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں