آئندہ سال ساتواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کہاں کھیلا جائیگا؟ آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا

کینبرا (پی این آئی) کھیلوں کی گورننگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ آئندہ سال ساتواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہوگا جبکہ رواں سال ملتوی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔ یہ آٹھواں مینز ٹی ٹونٹی عالمی کپ ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی

سی) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال فروری سے مارچ تک نیوزی لینڈ میں شیڈول 50 اوورز کے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کو 2022ء تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے مزید کہا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ء جو کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا اب 2022ء میں آسٹریلیا میں ہوگا جبکہ بھارت طے شدہ منصوبہ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء کی میزبانی کرے گا۔ نیوزی لینڈ میں آئندہ سال ہونے والا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کو عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کی وجہ سے 2022ء فروری تا مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رواں سال کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں اکتوبر سے نومبر میں ہونا تھا لیکن کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا کے باعث درپیش، سفری پابندیوں اور لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close