پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ فیصلہ ہو گیا ، شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور (پی این آئی)پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ فیصلہ ہو گیا ، شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کے بقیہ میچز اور فائنل لاہور میں کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پلے آف ، سیمی فائنل اور فائنل میچ

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے پنجاب حکومت کو میچز کے حوالے سے پلان پر بریفنگ دے گا ۔ بائیو سیکیور ماحول کی وجہ سے زمبابوے سیریز بھی لاہور میں ہی ہو گی ۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار ہو چکی ہے تاہم انگلینڈ کو سیزیز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close