جنوبی وزیرستان وانا میں تحصیل برمل دژہ غونڈی میں پاک ھیرو ڈبکوٹ نے شیپشتہ زیرو کو ہرایا۔

وانا (قسمت اللہ وزیر ) تفصیلات کے مطابق تحصیل برمل دژہ غونڈی میں فٹبال فائنل میں پاک ھیرو ڈبکوٹ نے شیپشتہ زیرو کو شکست دی۔ فٹبال فائنل میچ پاک ھیرو ڈابکوٹ اور شیپشتہ زیرو کے درمیان کھیلا گیا۔ جسمیں پاک ھیرو ڈابکوٹ نے شیپشتہ زیرو کو ایک گول سے شکست دی اور فائنل ٹرافی اپنے نام کر لیا گیا۔ جسمیں

علاقے کے لوگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر جنوبی وزیرستان وانا سپورٹس منیجر تاج وزیر نے کہا کہ سپورٹس کھیلنے سے علاقے میں امن قائم ہوگا اور ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور آجائے گا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اس پر توجہ دیں۔ تو علاقے میں ایک مثالی امن قائم ہوگا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ جگہ جگہ پر اگر سٹیڈیم بنایا جائے، اس موقع پر جیت ٹیم کے کپتان ناصر خان نے کہا کہ فٹ بال بے حد بغیر دنیا بھر میں مقبول ترین کھیل ہے۔ بالغ مردوں اور عورتوں کے ساتھ ساتھ مختلف عمر کے بچوں کی بڑی تعداد بال کے ساتھ یہ شاندار مزہ ادا کرتی ہے، جو ٹیم کی روح کو فروغ دیتا ہے، طاقت، چپلتا اور برداشت کو بہتر بنا دیتا ہے اور معاشریت کو فروغ دیتا ہے۔ جنوبی وزیرستان وانا اگرچہ ایک طرف بنیادی وسائل سے محروم اور بنیادی مسائل سے مالامال ہیں ، تو دوسری طرف اس علاقے کے لوگوں میں دوسرے جدید اقوام کی طرح سپورٹس، تعلیم اور امن بھائی چارے کا جذبہ و جنون پایا جاتا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں