ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کا کورونا پازیٹو آنے کی اطلاعات، حقیقت کیا نکلی؟

سپین(پی این آئی)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کا کورونا پازیٹو آنے کی اطلاعات، حقیقت کیا نکلی؟سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کو کوویڈ 19 مثبت آنے کی خبروں نے پریشان کر دیا، کہتے ہیں کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر غلط ہی نہیں بلکہ میری کمیونٹی میں پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔بائیں

ہاتھ کے عظیم بیٹسمین برائن لارا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف خبر ہی غلط نہیں بلکہ ا س سے میری کمیونٹی میں پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی لاپرواہی ہے جس سے غیر ضروری پریشانی پھیلی ہے ۔برائن لارا نے کہا کہ اس وائرس کو ہمیں منفی طور پر نہیں لینا چاہیے، دعا ہے کہ سب محفوظ رہیں۔لارا نے کہا کہ مستقبل قریب میں وائرس ابھی کہیں جانے والا نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close