لاہور: (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کے امکانات معدوم ہوگئے۔ کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقہ میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ستمبر، اکتوبر میں شیڈول کےمطابق مختصر دورانیےکی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ جانا تھا۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے
ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے نومبر سے قبل انٹرنیشنل سیریز کے امکانات کو رد کردیا ہے۔گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کب ہوگی، نومبر یا اس کے بعد کے منتظر ہیں، نومبر سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کے امکانات نہیں دیکھ رہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے جانے کی وجہ سے وقت نکالنا مشکل ہورہا تھا۔گریم اسمتھ کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ کا نہ ہونا ملک کے لیے فنانشل ٹائم بم ہے، مالی طور پر ہم بہت مشکلات سے دوچار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں