پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی واپسی جاری، 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 37،695 ٹکٹ واپس لے لیے گئے

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی واپسی جاری، 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 37،695 ٹکٹ واپس لے لیے گئے،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ءکی ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا ہفتہ مکمل ہو گیا اور اب تک 37 ہزار 695 ٹکٹ واپس لئے جاچکے ہیں جن کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔تفصیلات کے

مطابق پی ایس ایل کی واپس کی گئی ٹکٹوں کی رقم 3 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد ہے، پی سی بی نے ٹکٹوں کی واپسی 13 جولائی سے شروع کی تھی جس کے پہلے مرحلے میں صرف گروپ میچوں کے ٹکٹیں واپس لئے جارہے ہیں جبکہ 6 سے 29 اگست تک دوسرے مرحلے کے پلے آف میچوں کی ٹکٹیں واپس لی جائیں گی۔خیال رہے کہ ٹکٹوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست اور دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا جس دوران پی سی بی حکام کے مطابق بارش کے باعث معطل ہونے والے اور کورونا وائرس کے باعث شیڈول تبدیل ہونے والے میچز کے ٹکٹ ری فنڈ ہوں گے۔ٹکٹوں کی واپسی کا عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص کوریئر مراکز پر ہورہا ہے جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے علاوہ چکوال، حیدر آباد، گوجرانوالہ، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، سکھر، لودھراں اور وہاڑی بھی شامل ہیں اور یہ سلسلہ 29 اگست تک جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close