کھیل کے میدان میں 15 سال بعد واپسی کے اعلان کرنے والے باکسر نے تہلکہ مچا دیا، اپنے سے جوان باکسر کا مقابلہ کرنے کے لیے کس تاریخ کو رنگ میں اترے گا؟

واشنگٹن(پی این آئی) : حریفوں کے لیے دہشت کی علامت سمجھنے جانے والے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن نے 15 سال بعد دوبارہ رنگ میں قدم رکھ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیک ٹائسن پندرہ سال بعد رنگ میں قدم رکھتے ہی 51 سالہ معروف باکسر جونز جونیئر سے مقابلہ کریں گے۔چوون

سالہ امریکی باکسر کا مقابلہ جونز جونیئر سے 12 ستمبر کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگا۔ امریکی باکسر مائیک ٹائسن نے مقابلے کے شاندار ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ مائیک ٹائسن کو سال1997میں ایک مقابلے ٓکے دوران اپنے حریف ایونڈر ہولی فیلڈ کے دائیں کان کو دانتوں سے کاٹنے کے جرم میں باکسنگ کے شعبے میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مائیک ٹائسن اپنے دور کے ایک جنونی باکسر تھے انہوں نے 20 سال کی عمر میں ورلڈ باکسنگ کونسل، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اپنے پورے کیریئر کے دوران انہوں نے 58 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں سے 50میں وہ کامیاب رہے جبکہ 6 میں انہیں شکست ہوئی اور دو کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، انہوں نے44مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close