پنجگور میں سپورٹس کلبوں کو مالی امداد کی فراہمی کی تقریب صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے فنڈز کی تقسیم کی

پنجگور پی این آئی) پنجگور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ونان فارمل ایجوکیشن میراسداللہ بلوچ کی جانب سے فٹبال، کرکٹ، شوٹنگ بال اور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے کلبوں میں 9 لاکھ روپے تقسیم کیئے گئے جن میں 47 فٹبال کلب 31 کرکٹ، 19 شوٹنگ بال 2 باڈی بلڈنگ کلبز شامل ہیں ۔ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں

منعقدہ پروگرام کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیراحمد بادینی جبکہ اعزازی مہمان سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر رحمدل بلوچ اسپورٹس آفیسر محمود بلوچ تھے۔ اس موقع پر فٹبال ایسوسی ایشن کے نمائندہ صوفی رسول بخش، خلیل احمد رئیس، پذیراحمد اور عبدالقیوم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عبدالحمید کرکٹ ایسوسی ایشن کے آرگنائزر عادل بلوچ شوٹنگ بال کے نمائندہ اقبال بلوچ اسسٹنٹ کمشنر امجد حسین سومرو بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثاراحمد مرکزی رہنما نوراحمد محمد حسن ضلعی جنرل سکریٹری ظفر بختیار سابق ضلعی آرگنائزر کیپٹن حنیف بلوچ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیراحمد بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں اسپورٹس مینوں کے ساتھ موجود ہوں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ایک اہم شعبہ ہے موجودہ حکومت اسپورٹس کے شعبہ کے لیے کافی کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اسپورٹس کی طرف متوجہ کرنا ہےاسپورٹس سے منسلک رہ کر وہ نہ صرف صحت مند رہ سکیں گے بلکہ معاشرے کو سدھارنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ میراسداللہ بلوچ کی جانب سے یہ امدادی رقم تقسیم ہورہا ہے جوایک اچھا عمل ہے دیگر مقرریں جن میں سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر رحمدل بلوچ ضلعی صدر نثاراحمد مرکزی رہنما نوراحمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میراسداللہ بلوچ اسپورٹس کے شعبے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر نوجوانوں کی بہتر طریقے سے سرپرستی جاری رہا تو وہ کسی بھی شعبے میں غیر معمولی کارکردگی دکھا سکیں گے چائے وہ فٹبال کا شعبہ ہو یا کرکٹ شوٹنگ بال اور باڈی بلڈنگ کے شعبے ہوں سب میں ایسے باکمال لوگ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کررہی ہے سابقہ خدمات جو اسپورٹس کے حوالے سے رہی ہیں ان کا تسلسل برقرار رکھ کر پنجگور کے نوجوانوں کی ہرسطح پر مدد کررہے ہیں اور علاقے کی تعمیروترقی کے ساتھ اسپورٹس کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ میراسداللہ ایک وسیع سوچ کے مالک ہیں جب بھی انھیں اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو انہوں نے عوام کی فلاح وبہبود خصوصا اسپورٹس کے شعبے پر بھر پور توجہ دی اور دستیاب وسائل فنڈز سے اسپورٹس سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرکے ان کے مسائل حل کیئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close