سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ کی قابل تقلید مثال آبائی شہر میں اکیڈمی بنا لی، گاوں کے نوجوانوں کی تربیت شروع

میاں چنوں(پی این آئی )سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ کی قابل تقلید مثال آبائی شہر میں اکیڈمی بنا لی، گاوں کے نوجوانوں کی تربیت شروع،میاں چنوں کے ایتھلیٹ اور سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ عبدالرشید نے اپنے گاؤں کے کھیتوں میں ہی اکیڈمی بنالی ہے۔کھیت میں اکیڈمی بنا کر نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے والا

یہ اتھلیٹ عبدالرشید ہے جو میاں چنوں کے چک نمبر 119 کا رہائشی ہے۔عبدالرشید نے سیف گیم 2004 میں 110 میٹر کی رکاوٹوں والی ریس میں گولڈ میڈل جبکہ ایشین گیمز میں دو مرتبہ سلور میڈل حاصل کیا۔انہوں نے اولمپک 2008 میں شرکت کی اس کے علاوہ بے شمار عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 2013 میں عبدالرشید نے اتھلیٹکس کو خیرباد کہا۔عبدالرشید اب اپنا تمام وقت علاقے کے نوجوانوں کی ٹریننگ میں گزار رہا ہے تربیت کے لئے آنے والے کھلاڑی بھی بغیر کسی سہولت کے صرف یہ سوچ کر محنت کر رہے ہیں کہ انہوں نے عبدالرشید کی طرح اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔عبدالرشید کا کہنا ہے کہ حکومت اگر اس کی سرپرستی کرے تو وہ اس ملک سے نامور ایتھلیٹ پوری دنیا میں متعارف کرواسکتا ہے، اسے یقین ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا جذبہ بھی ہے اور صلاحیت بھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close