پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی آئندہ ہفتے سے شروع لیکن شرطیں عائد کر دی گئیں، ریفنڈ کے لیے کیا کرنا ہو گا

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی آئندہ ہفتے سے شروع لیکن شرطیں عائد کر دی گئیں، ریفنڈ کے لیے کیا کرنا ہو گا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ملتوی ہونے والے میچز اور بغیر شائقین کے ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی رقم کی واپسی آئندہ ہفتے شروع ہوگی، ری فنڈ کے لیے آنے والے شائقین

ماسک پہن کر آئیں۔پاکستان سپر لیگ فائیو کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں واش آؤٹ ہونے والے میچ اور لیگ کے چھ میچز جو کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر شائقین کروائے گئے تھے ان کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔ٹکٹ ری فنڈ کا عمل آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف کوریئر سینٹر پر شروع ہوگا، جبکہ دو ہفتے بعد پلے آف کے تین میچز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close