2016 کے دورہ آسٹريليا ميں يونس خان کو بيٹنگ ٹپس ديں تو انہوں نے گلے پر چھری رکھ دی تھی، سابق بيٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا انکشاف

آسٹريليا (پی این آئی)2016 کے دورہ آسٹريليا ميں يونس خان کو بيٹنگ ٹپس ديں تو انہوں نے گلے پر چھری رکھ دی تھی، سابق بيٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا انکشاف، پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق بيٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انکشاف کيا ہے کہ سال 2016 کے دورہ آسٹريليا ميں يونس خان کو بيٹنگ ٹپس ديں توانہوں نے گلے

پرچھری رکھ دی تھی،مکی آرتھر نے بھی واقعے کی تصديق کردی۔پاکستان کے سابق بیٹنگ کوچ نے ڈریسنگ روم اور پاکستانی کھلاڑی سےمتعلق ایک اہم واقعہ بیان کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹيم کےسال 2016 ميں دورہ آسٹريليا کے دوران ناشتے کی ميز پر يونس خان کو بيٹنگ ٹپس دينے کی کوشش کی تومايہ ناز بلے باز نے اُن کے گلے پر چھری رکھ دی تھی۔گرانٹ فلاور نے مزید بتایا کہ اس وقت ساتھ ہی بيٹھے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے معاملہ رفع دفع کرايا تھا۔نجی ٹی وی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئےسابق پاکستانی ہيڈکوچ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ پورے واقعے کو دُہرا کر وہ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تیاریاں خراب نہیں کرناچاہتے۔رابطہ کرنے پرگرانٹ فلاور نے بتایا کہ یونس خان کےعلاوہ کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ گرانٹ فلاورنے یہ واقعہ اُس وقت رپورٹ کيوں نہيں کيا تھا،اب يہ باتيں کرنا سمجھ سے باہرہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close