ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہو گا یا نہیں؟آئی سی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

دبئی (پی این آئی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام، جمعرات کے روز ہوئے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا، اگلے اجلاس میں حتمی فیصلہ کر لیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے

انعقاد یا منسوخی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کیلئے آئی سی سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں موجودہ حالات پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد یا منسوخی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے مزید غور و فکر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے آئی سی سی اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ کر لیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث آسٹریلوی کرکٹ بورڈ بھی رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کیلئے تیار نظر نہیں آتا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو خدشہ ہے کہ موجودہ حالات میں ورلڈکپ کے انعقاد سے مالی نقصانات ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close