کراچی(پی این آئی)سال 2020 میں کرکٹ کی عالمی جنگ 2020 ایونٹ ہو گا یا نہیں؟ ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ 16ٹیموں کی بائیو سیکیورٹی آسان نہیں ہوگی جب کہ رواں سال کوئی آئی سی سی ایونٹ ہوتا نظر نہیں آتا۔آسٹریلیا کو رواں برس ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی
کرنا ہے مگر کورونا نے ایونٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا، گوکہ ابھی آئی سی سی نے کوئی اعلان نہیں کیا مگر لگتا ایسا ہے کہ ورلڈکپ کو ملتوی کر دیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی یہی کہہ دیا کہ رواں برس کسی آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد ہوتا نظر نہیں آتا، انھوں نے کہاکہ بلا شبہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے کورونا وائرس پر کافی کنٹرول کرلیا مگر دونوں ملکوں کے بورڈز بہت محتاط ہیں،سیکیورٹی ببل میں میچز کیلیے کوشش ممکن لیکن باہمی سیریزکی بات الگ ہے، کسی میگا ایونٹ کے دوران 16 ٹیموں کو بائیو سیکیور ماحول دینے کیلیے بہت زیادہ لاجسٹک انتظامات کی ضرورت ہوگی، خطرہ یہ ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ میں کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوا تو مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ہی کرے گی، بورڈز کے ساتھ براڈکاسٹر بھی بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، سب کی رائے یکساں اہمیت کی حامل ہوگی، آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے،انھوں نے کہا کہ ایونٹ نہ ہونے پر آئی سی سی کو زیادہ مالی نقصان نہیں ہوگا،اگلے سال ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا یا بھارت کرے گا، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں