آسٹریلوی شہر میلبورن کی گلیوں کے نام کرکٹر کے ناموں پر رکھ دیئے گئے، عمران خان، وسیم، انضمام، میانداد اور شعیب شامل

میلبورن(پی این آئی):آسٹریلوی شہر میلبورن کی گلیوں کے نام کرکٹر کے ناموں پر رکھ دیئے گئے، عمران خان، وسیم، انضمام، میانداد اور شعیب شامل، میلبورن میں گلیوں کے نام پاکستانی کرکٹرز کے نام پر رکھ دیے گئے۔میلبورن میں ایک نئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کئی گلیوں کے نام پاکستانی کرکٹرز پر رکھ دیے گئے، ان

میں عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میانداد اور شعیب اختر شامل ہیں۔پراپرٹی ڈیولپر ورون شرما نے کہاکہ جب سے ہم نے ہاؤسنگ اسٹیٹ کی گلیوں کے نام کرکٹرز پر رکھے تو انکوائریز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یہاں پر اکرم وے، ہیڈلی اسٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، اختر ایونیو، انضمام اسٹریٹ، کوہلی کریسنٹ، سوبرز ڈرائیو اور دیو ٹیرس موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close