ویرات کوہلی سے موازنہ، کون زیادہ بہتر بلے باز ہے؟ بابراعظم خود ہی بول پڑے

لاہور (پی این آئی) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ میں ویرات کوہلی سے بہت پیچھے ہوں، وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں بابراعظم سے جب ویرات کوہلی کیساتھ موازنے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں کہا

کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور میں ان سے بہت پیچھے ہوں۔ میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کیلئے کارکردگی نہیں دکھاتا، میں صرف اپنی ٹیم اپنے ملک اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں، میں اپنی کارکردگی سے مداحوں کو خوش اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہوں۔بابراعظم اور ویرات کوہلی کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے اور حال ہی میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم، ویرات کوہلی، سٹیو سمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں کے قریب پہنچ رہے ہیں تاہم بابراعظم کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی اور بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، میں ویرات کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلا سکوں۔واضح رہے کہ بابر اعظم کا مقابلہ عام طور پر ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے کیونکہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین رن ریٹ کے ساتھ نمایاں ہیں۔کچھ عرصہ قبل انگلینڈ کے سپنر عادل راشد نے بھی بابر اعظم کا موازنہ کوہلی سے کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات دونوں کرکٹرز کی موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر کہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close