پی سی بی کے قانونی مشیر کی شکایت، سابق کرکٹر شعیب اختر 5 جون کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے طلب کر لیا

کراچی(پی این آئی)پی سی بی کے قانونی مشیر کی شکایت، سابق کرکٹر شعیب اختر 5 جون کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے طلب کر لیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے ، ان

کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں درخواست دی تھی۔تفضل رضوی نے موقف اختیار کیا تھا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کا کیرئیر داغدار کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close