اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بند، کرکٹ بورڈ نے نچلے درجے کے ملازمین نوکری سے نکال دیئے،عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہونے کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔پاکستان
کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کا اسٹاف تقریباً 800 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملازمین کو فارغ کرنے عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں لوئر گریڈ کے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ذرائع کے مطابق اسٹاف کم کرنےکی حکمت عملی جاری تھی، اب کورونا کےاثرات بھی مد نظر رکھنا پڑ رہے ہیں، صرف لوئر اسٹاف فارغ نہیں کیا جا رہا اس میں مڈل اور سینئیر مینجمنٹ بھی شامل ہیں۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ضروری اسٹاف کو بر قرار رکھنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی ہے، پی سی بی مالی طور مستحکم ہے، موجودہ حالات میں ڈھائی تین سال مشکل نہیں ہونی چاہیے۔پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر سے فارغ ہونے والوں میں ہیلپرز اور آفس بوائز شامل ہیں جبکہ ابھی صرف ایڈمن کےملازمین نکالے گئے، ہیں، دیگر شعبوں سے بھی نکالے جائیں گے۔ملازمین کی بر طرفی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، نوٹس کے مطابق ملازمین یکم جولائی سے نوکریوں سے فارغ ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں