قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا سے توبہ کر لی، ان کے ساتھ کیا ہوا؟

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا سے توبہ کر لی، ان کے ساتھ کیا ہوا؟قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔انھوں نے

کہا کہ صبح اٹھا تو پتہ چلا میرے اکاؤنٹ سے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیاہے جو میرے لیے اور میری فیملی کےلیے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہوتو معذرت خواہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ اس انسان نے پہلی بارنہیں اس سے پہلے بھی میرا اکاؤنٹ ہیک کیا، یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے ، مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے، آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close