سری لنکن کرکٹر ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار، 14روزہ ریمانڈ

کولمبو(پی این آئی)سری لنکن کرکٹر ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ، سری لنکا کے ایک کرکٹر کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس نے اسے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے منشیات رکھنے کے

الزام میں گرفتار میں ہونے والے کرکٹر کا نام نہیں بتایا تاہم کہا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی نے گزشتہ دو سال سے اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی اور نہ ہی اس کا نام سلیکشن کیلئے زیر غور ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جس سری لنکن کرکٹر کو گرفتار کیا ہے اس کا شمار اپنے ملک کے معروف کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ملزم کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن سے پہلے ملکی سطح پر کھیلے گئے ڈومیسٹک مقابلوں میں بھی حصہ لے چکا ہے۔خبریں ہیں کہ اس سری لنکن کھلاڑی کو ہفتے کے روز جب گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے دو گرام سے زائد وزن کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں جج نے گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں اس کا 14 روزہ ریمانڈ دیدیا۔سری لنکا کرکٹ سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کھلاڑی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ اس تمام واقعے سے آگاہ ہے، تاہم ابھی تک اس کے مستقبل بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ادھر کرک بز سمیت دیگر ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن پولیس نے منشیات رکھنے کے الزام میں جس کھلاڑی کو گرفتار کیا ہے اس کا نام شیشان مدھوشنکا ہے۔شیشان مدھوشنکا کی کارکردگی پر بات کی جائے تو انہوں نے 2018ء میں بنگلا دیش کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک اپنے نام کی تھی۔ 25 سالہ مدھوشنکا نے اس ٹور میں دو ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلے تاہم اس کے بعد سے وہ سری لنکا کی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں