دیر ہے اندھیر نہیں غربت کے باعث پھل فروخت والے کوچ کی خدمات لاہور قلندر نے حاصل کر لیں

کراچی(پی این آئی)دیر ہے اندھیر نہیں ۔غربت کے باعث پھل فروخت والے کوچ کی خدمات لاہور قلندر نے حاصل کر لیں۔پھل بیچنے والے کرکٹ کوچ کی سُن لی گئی، پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہورقلندرزکی انتظامیہ نے کوچ راناصادق کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔پی ایس ایل کی متحرک اور

مقبو ل فرنچائز لاہور قلندرز نے پی سی بی کے دو رجسٹرڈ کلبز اور بابر اعظم کے ایج گروپ کے کوچ رانا صادق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔رانا صادق لاہور کی کارسن گراؤنڈ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے دو رجسٹرڈ کلبز میں کوچنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں لیکن کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں تو ایسے میں رانا صادق نے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے گڑھی شاہو کے مرکزی بازار میں پھلوں کا ٹھیلا لگا لیا ۔رپورٹ نشر ہونے کے بعد لاہورقلندرز کی انتطامیہ نے رانا صادق سے رابطہ کیا ور ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نےبتایا کہ کرکٹ کوچ کو پھلوں کا ٹھیلا لگاتے ہو ئے دیکھ کر دکھ ہوا ۔اس لیے رانا صادق کو ان کے اصل پیشے کی طرف لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔عاقب جاوید کے مطابق رانا صادق نے بتایا کہ وہ ایج گروپ میں بابر اعظم ، فیضان راجا اور آغا سلمان کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں اس لیے ہم بھی ایج گروپ میں بچوں کی ٹریننگ کیلئے ان کی خدمات حاصل کریں گے اور انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر میں موقع دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے کوویڈ 19 کی وجہ سے بے روز گار ہونے والوں کے پروگرام کے تحت بھی ان کی مدد کریں گے ۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے صرف ٹیلنٹ کو ہی سامنے نہیں لانا بلکہ کھیل سے وابستہ لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہے اور اسی مقصد کے تحت رانا صادق سے رابطہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close