ایشین گیمز، 3پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گئے، قوت بخش دوائیں استعمال کی تھیں

لاہور(پی این آئی)ایشین گیمز، 3 پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گئے، قوت بخش دوائیں استعمال کی تھیں، ساؤتھ ایشین گیمز نیپال میں شریک تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ان اتھلیٹس میں دو نے سونے اور ایک نے برانز میڈل جیتا تھا۔ اتھلیٹکس فیڈریشن کے ذرائع

نے ڈوپ ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی ہے تاہم ناموں کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ان اتھلیٹس کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی جہاں انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر انکوائری کمیٹی کو مطمن نہ کرسکنے پر قواعد کے تحت انہیں چار سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دسمبر میں کھٹمنڈو نیپال میں منعقدہ ان گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 132 میڈلز حاصل کیے تھے جن میں 32 گولڈ، 41 چاندی اور 59 برانز میڈلز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close