آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون ٹیم، عمران خان کپتان مقرر، ٹیم میں سنیل گواسکر، ویوین رچرڈز، ساچن ٹنڈولکر بھی شامل

اسلام آباد(پی این آئی)آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون ٹیم، عمران خان کپتان مقرر، ٹیم میں سنیل گواسکر، ویوین رچرڈز، ساچن ٹنڈولکر بھی شامل،آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون ٹیم نے عمران خان کو کپتان مقرر کر دیا، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سنیل گواسکر ، ویوین رچرڈز اور سچن ٹنڈولکر بھی

شامل ہیں۔کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ، ریسٹ آف ورلڈ الیون میں ایک ہی پاکستانی کرکٹر عمران خان کو بحیثیت کپتان شامل کیا ہے۔ریسٹ آف ورلڈ الیون میں سنیل گواسکر، گورڈن گرینج، ویوین رچرڈز ، سچن ٹنڈولکر ، برائن لارا، کمار سنگا کارا، ڈیل اسٹین ، میلکم مارشل، کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا الیون کے کپتان ایلن بارڈر مقرر ہوئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر،رکی پونٹنگ، اسٹیواسمتھ، گریگ چیپل، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن ،پیٹ کمنز، ڈینس للی اور گلین میگرا بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close