مصباح الحق نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مصباح الحق نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کر دیا…. پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ سب لوگ چاہتے ہیں کہ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ ہو، اسے جلد بازی میں ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ

16 ٹیموں کی میزبانی کرنا آسان نہیں، حکام کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ایک ماہ یا اس سے زیادہ انتظار کرنا چاہیے۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور لوگ مایوس ہیں۔ لوگ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوشش کرنی چاہیے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آنے والا انگلینڈ کا دورہ دونوں ٹیموں، کوچز سمیت کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہو گا کیونکہ اس وقت کرکٹ کے لئے وقت مثالی نہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ سابق کپتان سرفراز احمد بھی دوسرے وکٹ کیپر کی حیثیت سے انگلینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close