بچوں کا پیٹ تو پالنا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل، کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے پھلوں کا ٹھیلہ لگا لیا

کراچی(پی این آئی)بچوں کا پیٹ تو پالنا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل، کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے پھلوں کا ٹھیلہ لگا لیا۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے پر حالات سےتنگ آ کر کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے دو رجسٹرڈ

کلبوں کے کوچ رانا صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں، اپنا اور بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہے، روزگار کے لیے گڑھی شاہو میں پھل کی ریڑھی لگا رہا ہوں۔راناصادق نے کہا ہے کہ دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں کی بھی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے عزت سے روزگار کمانے دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close