بال ٹیمپرنگ قانونی بنانے پر غور، باؤلر تھوک لگائے نہ پسینہ، آسٹریلوی کمپنی نے ویکس کی تیاری شرع کر دی

آسٹریلیا(پی این آئی)بال ٹیمپرنگ قانونی بنانے پر غور، باؤلر تھوک لگائے نہ پسینہ، آسٹریلوی کمپنی نے ویکس کی تیاری شرع کر دی،کرکٹ کی گیند بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایک ویکس تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑی بغیر تھوک یا پسینہ لگائے گیند کو چمکا

سکیں گے۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کے ساتھ ساتھ معاشی، سیاحتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی مانند پڑچکی ہیں۔ٹوکیو اولمپکس کے ساتھ ساتھ کئی بڑے کھیلوں کے مقابلے کھٹائی میں پڑگئے ہیں اور ایسے میں کرکٹ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچز بھی خالی اسٹیڈیمز میں کرائے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میڈیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر گیند کو چمکانے کیلئے تھوک یا پسینہ لگانے کو خطرناک قرار دیا تھا۔ ایسے میں آسٹریلوی کمپنی کوکابورا ایک ایسی ویکس تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو تھوک یا پسینے کا استعمال کیے بغیر گیند کو چمکانے کی اجازت مل سکتی ہے اور اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔کوکابورا کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کردہ ویکس اس کا ایک حل ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس قانون پر غور کیا جارہا ہے کہ جب کورونا وائرس کے بعد حالات معمول کے مطابق ہوجائیں گے اور کرکٹ دوبارہ سے شروع ہوگی تو بولرز کو گیند چمکانے کے لیے اُس پر تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کےبجائے بولرز کو گیند چمکانے کے لیے مصنوعی مواد فراہم کیا جائے گا اور وہ امپائرز کی نگرانی میں اس مواد کو گیند پر استعمال کرکے اُسے چمکا سکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں