لاہور (پی این آئی)عمر اکمل مرگی کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں، نجم سیٹھی کے انکشاف نے سپورٹس کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل مرگی کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ پی سی بی کے میڈیکل ریکارڈ سے یہ بات ثابت ہوتی
ہے کریبین لیگ میں دوران فلائٹ میں عمر اکمل کو مرگی کا دورہ پڑا تھا۔ 2014میں جب اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی تھی تو عمر اکمل اور پی سی بی نے اس کی تردید کی تھی عمر اکمل برج ٹائون کے اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ عمر اکمل کی رپورٹس کے مطابق بیٹنگ کے دوران مرگی کا دورہ پڑنے سے انہیں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ وہ ذہنی طور پر بیمار اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کئی بار عمر اکمل کو سمجھایا لیکن وہ ہر کچھ عرصے بعد ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث رہے ان کے ساتھ مسئلے بہت تھے۔وہ نفسیاتی اور ذہنی مسائل کی وجہ سے ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ انہیں ماہر نفسیات کے سامنے بٹھانے کی ضرورت ہے۔ وہ باصلاحیت ضرور ہے لیکن وہ ٹیم کے بجائے اپنے لئے کھیلتے تھے۔ تین سال کی پابندی لگانے کا پی سی بی کا فیصلہ درست ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں